بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نےوارننگ دیدی

کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے بدھ سے ہفتہ تک ملک بھر میں گر ج چمک کے ساتھ بارشوں کی نوید سنادی ہے جبکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں جمعرات اورجمعہ کوگرد آلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم انٹری لینے کو تیار ہے ، محکمہ موسمیات نے

ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا نیا سسٹم چارمارچ سےملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی،لاہورسمیت بالا ئی اوروسطی پنجاب میں گرج چمک کےساتھ بارش اورکہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیزہواؤں کے سا تھ بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں جمعرات اورجمعہ کوگرد آلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیشگوئی کی ہےجبکہ کوئٹہ، زیارت اور پشین میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بھی موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سردرہنےکاامکان ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں