اسلام آباد (پی این آئی)عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے بعد ایک ماہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں اضافہ ہوگیا۔دستاویزات کے مطابق فروری 2020 میں یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل 6 ارب روپے رہی،گزشتہ برس اسی ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز کیسیل 40 کروڑ 29 لاکھ روپے تھی،جنوری اور
فروری 2020 کے دو ماہ میں سیل 11 ارب روپے ریکارڈ کی گئی،صرف جنوری 2020 میں ہی یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل 5 ارب روپے تھی۔حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج 8 جنوری 2020 سے نافذالعمل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں