پیٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر مزید کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا بڑا دعویٰ کر دیا۔پارلیمانی سیکرٹری بیت المال نذیر چوہان نے اے ون جوہر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔پارلیمانی نذیر چوہان نے پارک اور سڑکوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اے ون جوہر ٹاؤن کے پارک جھولوں،مرمت ،واکنگ ٹریک اور

لائش لگوائی گئی ہیں۔علاوہ ایزیں نذیرچوہان نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں مزید دس روپے کی کمی ہونے جا رہی ہے۔پانچ روپے کم ہو گئے، مزید دس روپے کم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پٹرول پندرہ روپے کم کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کردی ہے، پٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل 5روپے سستا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے کمی کردی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت 111روپے ساٹھ پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 122روپی26پیسے، لائٹ ڈیزل 77روپے 51پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 92روپے 45پیسے مقرر کردی گئی ہے ، ہفتے کے روز وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق عوام کے لئے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی منظوری دے رہی ہے، پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 111روپے ساٹھ پیسے مقرر کردی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پانچ روپے کمی سے 122روپے 26پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے، اسی طرح لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے کمی کے بعد نئی قیمت 77روپے 51پیسے مقرر جبکہ مٹی کا تیل 7روپے کمی کے بعد 92روپے 45پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم مارچ سے 31مارچ تک ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمتوں میں 15روپے کمی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔جب کہ عوام نے پٹرول کی قیمت 80 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close