رانا ثناءاللہ نے نیب تحقیقات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور(پی این آئی)سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نیب نوٹسز کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے خلاف قانون طلب کیاگیاہے،انسداد منشیات اورنیب دونوں ادارے

وفاق کے زیرسایہ ہیں،نیب انہیں اثاثوں کی تحقیقات کررہاہے جواے این ایف عدالت نے منجمدکررکھے ہیں، ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں ۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ انسداد منشیات عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے تفصیلات کیسے اکٹھی کریں، نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے شامل تفتیش کیا ہے، درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کی جانب سے طلبی کال اپ نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔رانا ثنااللہ نے اپنے وکیل امجد پرویز اور طاہر نصراللہ کے ذریعے درخواست دائر کی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں بنچ درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں