پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر کردی گئی

اسلام آباد(پی این آئی): پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کے لیے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کردی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم

عائد کرنے کے لیے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کی استدعا دوسری جانب نیب نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کی استدعا کردی۔نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے اور اس کے لیے جیل حکام سمیت متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ویڈیو لنک پر بیان کے لیے تحریری درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close