عدالت نے نوازشریف کی درخواست منظورکرلی

لاہور(پی این آئی)احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیاہے،عدالتی تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے جاری کیاہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ میاں نواز شریف عدالت میں حاضر نہیں

ہوئے،نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ ان کی صحت تشویش ناک ہے،نوازشریف کی عدالتی کارروائی سے حاضری معاف کی جائے، جس کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی، عدلتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ چودھری شوگرملز ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا،نوازشریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے،فیصلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ ریفرنس دائر کرنے کے انتظار میں مزیدسماعت 30مارچ تک ملتوی کی جاتی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں