شاہ محمود قریشی نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان صدر کواہم مشورہ دیدیا

اسلام آباد: (پی این آئی) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی قیدیوں کے تبادلے ہوتے رہے، اگر ایسا کرنا ماحول کو سازگار بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے تو افغان صدر اشرف غنی کو فراخدلی سے اس پر غور کرنا چاہیے، افغان امن عمل سے کچھ لوگ خائف ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی خبر

رساں ادارے کو انٹرویو میں افغان امن عمل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا امن کا راستہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، مذاکرات میں بھی مشکلات تھیں مگر امید ہے کہ فریق معاہدے پر پختگی سے قائم رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تمام امن عمل کے دوران امریکا نے صدر اشرف غنی کو اعتماد میں لیا، ان سے مشاورت بھی جاری رکھی گئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا دوحہ میں اس وقت ایک 6 رکنی افغان وفد موجود ہے جو قیدیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت کر رہا ہے، پاکستان افغانستان میں قیدیوں کی رہائی کو فریقین میں اعتماد کی بحالی کی جانب ایک کوشش کے طور پر دیکھتا ہے، قیدیوں کا تبادلہ یکطرفہ تو نہیں ہوگا بلکہ دونوں جانب سے قیدی رہا کیے جائیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے والے اس معاہدے سے خائف ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ کسی ملک کی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال ہو۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close