پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی نااہلیت کی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی تین اراکین قومی اسمبلی کو اہل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کی اہلیت چیلنج کی تھی۔ تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج فیصلہ سنا دیا ہے۔فیصلہ اسلام آبادہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے سنایا جس کے تحت مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ بخاری کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی تینوں خواتین ارکان پارلیمنٹ کو اہل قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ایم این اے طاہرہ بخاری اورشائستہ پرویزنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکمراں جماعت کی خواتین ارکان اسمبلی کنول شوزب، ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کو نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ تینوں خواتین ارکان اسمبلی دہری شہریت رکھتی ہیں، اس لیے تینوں کو نااہل قرار دیا جائے۔ 3ممبران قومی اسمبلی کو62ون ایف کےتحت نااہل کرنےکی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کی ارکان پارلیمنٹ کنول شوذب،تاشفین صفدر اور ،ملیکہ بخاری کو اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ایک درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ ملائکہ بخاری نے ریٹرننگ آفیسر کو غلط ، بیان حلفی جمع کرایا ،ملائکہ بخاری نے اپنی دوہری شہریت کو چھپایا درخواست میں کہاگیاکہ آئین کے آرٹیکل 62 1f کے تحت ملائکہ بخاری صادق اور امین نہیں رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملائکہ بخاری کو نا اہل قرار دے۔درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان، ملائکہ بخاری اور قومی اسمبلی سیکرٹری کو فریق بنایا گیا۔ تاہم پی ٹی آئی کی تین اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close