حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ویب پورٹل سے متعلق ایک اور خوش خبری آ گئی، او سی پی کمیشن کا ویب پورٹل سٹیزن پورٹل سے منسلک کیا جا رہا ہے۔نجی نیوز کے مطابق او سی پی کے وائس چیئرمین چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے 5 شہروں میں پولیس سہولت مراکز

قائم کیے جائیں گے، او سی پی کا ویب پورٹل بھی سٹیزن پورٹل سے منسلک کر دیا جائے گا۔ اس اقدام سے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج اور ان پر کارروائی کے عمل میں مزید بہتری اور تیزی آ جائے گی۔ وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ سہولت مراکز کے لیے جگہوں کی نشان دہی رواں ماہ ہی کر لی جائے گی، یہ سہولت پانچ شہروں میں فراہم کی جا رہی ہے جس سے اوورسیز پاکستانی مستفید ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل متعارف کرایا تھا، اس پورٹل کا مقصد بیرون ملک ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز اور دیگر ماہرین کا ڈیٹا جمع کرنا اور ان سے رابطے میں آسانی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 فروری کو وزارت اوورسیز پاکستانیز اور ملائیشیا کی سوشل سیکورٹی کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستانی محنت کشوں کی ملائشین سوشل سیکورٹی میں رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے، اب ملائشین ایمپلائرز پاکستانی محنت کشوں کی معلومات ملائشین سوشل سیکورٹی کو دیں گے، حادثے کی صورت میں پاکستانی محنت کشوں کو مفت طبی و مالی امداد ملے گی جب کہ انتقال کی صورت میں اہل خانہ کو تاحیات ماہانہ وظیفہ ملے گا۔ او سی پی کمیشن کا ویب پورٹل سٹیزن پورٹل سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close