25ہزار ماہانہ سے کم کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ، وزیراعظم عمران خان نے شانداراعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے افراد کیلئے زبردست اقدام اٹھا لیا ہے، حکومت 25 ہزار سے کم آمدن والے افراد کی راشن خریداری میں معاونت کرے گی،آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کیلئے رقم مختص کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدار ت احساس

پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں غریبوں اور کم آمدن والے طبقات کی محرومیوں کو دور کرنے کی حکمت عملی وضع کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپچیس ہزار سے کم آمدن والے افراد کی راشن خریداری میں معاونت کی جائے گی۔ حکومت کم آمدن والے فراد کی آٹا ، گھی، چینی اور دالوں کی خریداری میں مدد کرے گی۔ وزیراعظم نے وزارت خزانہ اور معاشی ٹیم کوآئندہ بجٹ میں راشن خریداری کیلئے رقم مختص کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی حکومتیں ایسے طبقات کا احساس نہیں کرتیں۔موجودہ حکومت ایسے سفید پوش طبقات کا سہارا بنے گی۔ اسی طرح معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں رواں سال جنوری کی 14.6 فیصد کی شرح کے مقابلے میں کم ہو کر فروری میں 12.4 فیصد ہوگئیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہری علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 13.4 فیصد (جنوری) سے کم ہوکر 11.2 فیصد (فروری) ہوگئیں، دیہی علاقوں میں 16.3فیصد سے کم ہو کر 14.2 فیصد پر آچکی ہیں، یہ کمی روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی دیکھنے میں آئیں جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی قیمتیں جنوری میں 19.5 فیصد تھیں جو فروری میں کم ہوکر 15.2 دو فیصد ہوگئیںجبکہ کھانے پینے سے ہٹ کر دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ڈبل سے سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہیں، مارچ میں قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close