پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر بم حملہ ، افسوسناک خبر آگئی

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پی ٹی آئی رہنما زبیر آفریدی کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔تاہم خوش قسمتی سے دستی

بم پھٹ نہیں سکا۔اور ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیرآفریدی پر اس سے قبل بھی 4 حملے پو چکے ہیں۔انہیں افغانستان سے بھتے کے لیے کالیں بھی آتی تھیں۔زبیر آفریدی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضلع خیبر باڑہ حقلہ 107 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا۔گل ظفر خان خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔بتایا گیا تھا کہ رات کے وقت ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ گٹکی میں نامعلوم افراد نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے باجوڑ کے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔ ایک بم رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان جب کہ دوسرا بم ان کے چچا کے حجرے میں گرا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کے رکن گل ظفر خان اس حملے میں بال بال بچ گئے،حملے کے وقت وہ گھر پر ہی موجود تھے۔کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جب کہ باجوڑ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما ملک طہماش کے گھر پر بھی نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا،جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے چارسدہ روڈپرواقع گھرکی عقبی دیوار پررات گئے دستی بم پھینکاجس میں اہلخانہ محفوظ رہے تاہم پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close