نوکریوں کے خواہش مند افراد کیلئے شاندار خوشخبری، حکومت نے10ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی ) امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا19سال بعد امن معاہدہ ایک تاریخی سنگ میل ہے اس معاہدہ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا سہرا وزیراعظم پاکستان عمران خان کو جاتا ہے جو اس معاہدہ کے بعد دنیا میں امن کے داعی کی حیثیت سے افق پر ابھرے ہیں اس معاہدہ کے فریقین بھی مبارکباد کے

مستحق ہیںاور امید کرتاہوں کہ دونوں فریقین اس معاہدہ کی پاسداری کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے سابق قومی ٹکٹ ہولڈررائو حسن سکندر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ کے بعددنیا میں امن،خوشحالی آئے گی خصوصاً افغانستان اور پاکستان میں ترقی کا دور شروع ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا اس تاریخی معاہدہ سے پاکستان اور طالبان مخالفین کو شدید دھجکا لگا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 2020 کا سال امن اور ترقی کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر بھی اسی سال پاکستان کاحصہ بنے گا۔ شیخ رشید نے دلی میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ہولناک سلوک پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ،امن کی داعی قوتوں ،عالم اسلام ،انسانی حقوق کے علمبرداروں کو چاہیئے کہ فی الفور اپنا کردار ادا کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار نے پہلے گجرات میں مسلمانوں کاقتل عام کیا پھر مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کروایا اورپھر دلی کے مسلمانوں کو ذبح کرایا جا رہا ہے اس پر عالمی قوتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیںاور دنیا میں مسلمانوں کے لئے دوہرا معیار قائم کیا ہو ا ہے۔ شیخ رشید نے کہا انشاء اللہ کشمیر اوردلی میں مسلمانوں کے لئے جو سیاہ رات ہے وہ جلد ڈھل جائے گی۔رائو حسن سکندر کے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں جلد ہی دس ہزار نئی ملازمتیں دی جائیں گی جو بالکل صاف شفاف اور میرٹ پر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو جدید طرز پر گامزن کیا جا رہا ہے اور ریل کا سفر عوام کے لئے پر سکون پر آسائش بنا نے کی کوشش جاری ہے۔ ‎

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close