نیب کا آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

اسلام آباد(پی این آئی): نیب نے آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے۔نیب نے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دستخط کے بعد سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔

ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔ ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ 2، 4، 7 اور 12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں ، ملزمان کا قانون کے مطابق ٹرائل کر کے سخت سزا سنائی جائے۔ریفرنس میں آصف زرداری پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں، انہوں نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی انور مجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے ادا کی۔ انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کا استعمال کر کے 2 کروڑ سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں، ملزم نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9.2 ملین روپے ٹرانسفر کئے،عبدالغنی مجید نے 37 ملین روپے کسٹم کلیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کئے۔نیب نے ریفرنس میں نواز شریف پر الزام عائد کیاہے کہ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے، انہیں 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close