ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں بھی کمی کا اعلان ، عوام کیلئے شاندار خوشخبری

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کی سفارشات پرصوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا اور سیکریٹری پی ٹی اے کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں کے مابین اور اندرون شہرڈیزل سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کے کرائے میں تقریبا

4.2فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کے مطابق کرایوں میں کمی کا اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں کمی کے تناسب سے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا مقصد عوام کو فی الفور ریلیف وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق دینا ہے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فلائنگ کوچز/منی بس1.37 روپئے اے سی بس 1.57عام بس 1.22 اور لگژری بس 1.32 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ مقرر کیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق پشاور سے کوہاٹ 65 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 89 اے سی بس102عام بس 79روپے لگژری بس 85 کرایہ فی مسافر مقرر کیاگیا ہے اس طرح پشاور سے بنوں 195 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 267اے سی بس306 عام بس 237 روپے لگژری بس 257روپئے کرایہ فی مسافر وصول کیا جائے گا اور پشاور سے ڈیرہ 320 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 438اے سی بس502 عام بس 390 روپے لگژری بس 422روپئے کرایہ فی مسافر مقرر ہے اور پشاور سے ہریپور 156 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 214اے سی بس245 عام بس 190 روپے لگژری بس 206روپئے کرایہ فی مسافر مقرر کیا جاچکا ہے اعلامیے کے مطابق پشاور سے ایبٹ آباد 195 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 267اے سی بس306 عام بس 237 روپے لگژری بس 257روپئے کرایہ فی مسافر مقرر کیا گیا ہے اور پشاور سے مانسہرہ 221 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 303اے سی بس347 عام بس 270 روپے لگژری بس 292روپئے کرایہ فی مسافر مقرر ہے پشاور سے مردان 58 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 79اے سی بس91 عام بس 71 روپے لگژری بس 77روپئے کرایہ فی مسافر کیا گیا ہے اور پشاور سے ملاکنڈ 118 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 162اے سی بس185 عام بس 144 روپے لگژری بس 156روپئے کرایہ فی مسافر مقرر ہے اور پشاور سے منگورہ 172 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 236اے سی بس270 عام بس 210 روپے لگژری بس 227روپئے کرایہ فی مسافر مقرر کیا گیا ہے پشاور سے دیر 250کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 342اے سی بس392 عام بس 305 روپے لگژری بس 330روپئے کرایہ فی مسافر وصول کیا جائے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close