سکھر(پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیج کر طلب کر لیا۔نیب کی انوکھی تحقیقات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ نجی نیوز کے مطابق نیب سکھر نے خورشید شاہ بدعنوانی کیس میں مرحومین کو بھی بلانا شروع کر دیا۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی
اسمبلی خورشید شاہ بدعنوانی کیس میں ان کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیجتے ہوئے 3 مارچ کو طلب کر لیا۔پیپلز پارٹی رہنما کے بھائی علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کر چکے ہیں اور انہیں شاہ اسپننگ ملز لمٹیڈ کے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔خورشید شاہ سے بھی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کے احکامات پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کا کال اپ لیٹر جاری کر دیا گیا۔خورشید شاہ اس وقت زیر حراست اور این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔ نیب نے خورشید شاہ پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔نیب سکھر اس سے قبل مرحوم عبدالفتح انڈھڑ کو بھی طلب کرچکی ہے جن کا 7 سال قبل انتقال ہو چکا تھا۔آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور دیگر ملزمان کے خلاف مکمل تحقیقات کے لیے 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔ جس کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان عتیق الرحمن ہیں۔جے آئی ٹی ممبران میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے عبد الحفیظ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے انویسٹی گیشن آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عباالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں