اسد عمر نے صوبائی حکومت پرسنگین الزام عائد کر دیا

کراچی (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے فنڈز روک کر بیٹھی ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ کراچی کو اس کا حق ضرور دیں۔ کراچی لیٹریچر فیسٹول کے تیسرے اور آخری روز فائینینشل انکلوژن اینڈ وومن ایمپاورمنٹ پر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے شرکت کی۔ فیسٹول سے خطاب میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کفالت پروگرام کے تحت 70 لاکھ خواتین کے ڈیجٹل بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں گے، ہنر مند نوجوانوں کے پروگرام میں بھی 30 فیصد خواتین کو تربیت دینی ہے، اب خواتین صرف سلائی کے کورس نہیں ہائی ٹیک کورس کریں گی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’ اس وقت 100 ارب روپے سے زیادہ سندھ حکومت کراچی کے روک کر بیٹھی ہے، جو سندھ کی حکومت نے اپنے پاس رکھ لیے اور کراچی پر خرچ نہیں کرتے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’تو میری وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست ہوگی کہ کراچی بھی سندھ کا حصہ ہے اور سب سے بڑا شہر ہے سندھ کا، تو کراچی کو بھی اپنا حق ضرور دیں‘۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وفاقی کی جانب سے سندھ کو فنڈز نہیں فراہم کیے جارہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ حکومت پر کراچی کو ایک کھرب روپے فنڈ نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کا 100 ارب روپے سے زائد روک کر بیٹھی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ کراچی کو اس کا حق ضرور دیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close