آئی ایم ایف کا دبائو مسترد، وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے کیلئے ڈٹ گئے ، بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)آئی ایم ایف کا دبائو مسترد، وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے کیلئے ڈٹ گئے ، بڑا فیصلہ سنا دیا .. پٹرولیم مصنوعات کم ہونے سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی، وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا دباؤ

مسترد کر دیا۔ موصول اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے ڈٹ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ چاہتاتھا کہ پٹرول،بجلی اور گیس قیمتیں بڑھیں تاہم وزیراعظم نے قیمتیں کم نہ کرنے کی ایڈوائس ماننے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا دبا ؤمسترد کر دیا اور پٹرولیم قیمتوں میں کمی کیلئے براہ راست ہدایات دیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں ہونا چاہیے، گزشتہ حکومت پہلے ہی غریبوں کو لوٹ چکی ہے اب مزید غریب طبقے کا مزیداستحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپیکمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر 111.60 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد 122.26 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کے بعد نئی قیمت77.51 روپے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کے بعد 92.45 روپے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں