بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افسران کیلئے بڑا حکم جاری

لاہور (پی این آئی) غریبوں کا حق امیر نہیں کھا سکے گا۔۔ اب کوئی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔۔۔ کیونکہ ایف آئی اے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افسران کیخلاف میدان میں آگئی ہے،ملوث افسران کو طلبی کے نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔۔ افسران کو ایف آئی اے

کارپوریٹ کرائم سرکل طلب کیا گیا اور بی آئی ایس پی کی سلپ، دیگر دستاویز لانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہیں۔۔ گزشتہ ماہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے اعلیٰ سرکاری افسران نام سامنے آئے تھے، جس کے تحت سترہ سے اکیس گریڈ کے دوہزار سے زائد سرکاری افسران نے اپنی بیویوں کے نام پر پیسے لئے ،جن میں بلوچستان کے سب سے زیادہ افسران شامل ہیں، سندھ میں اٹھارہ گریڈ کے تین سو سے زائد افسران اور اکیس گریڈ کے تین افسران پروگرام سے مستفید ہوئے جبکہ اس سے قبل پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے چار افسران کو برطرف کیا گیا تھا اور لوٹی ہوئی رقم واپس لی گئی تھی۔۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین کا انتخاب شفاف انداز میں کیا جائے گا، ملک بھر کے 23پسماندہ اضلاع کی375 یونین کونسلوں میں احساس آمدن پروگرام کا آغازکیا جارہا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفافیت تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔۔ غریبوں اور معاشرے کے محروم طبقات کی بہتری کیلئے محققین اور نجی تنظیموں کو آگے بڑھ کر حکومت سے تعاون کیلئے بھی مدعو کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ احساس پروگرام جلد معاشرے کے مستحق طبقات کو غربت سے نکالے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 23پسماندہ اضلاع کی375 یونین کونسلوں میں احساس آمدن پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close