چیف جسٹس گلزار احمد نے عدالتوں میں خالی اسامیاں6 ماہ میں پُر کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے عدالتوں میں ججز کی خالی اسامیاں 6 ماہ میں پر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، زیرالتوا مقدمات نمٹانے کیلئے تمام عدالتوں اور ٹربیونلز میں فوری طور پر ججز تعینات کئے جائیں، عدلیہ میں

کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کی، اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مشیر عالم ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مامون رشید شیخ ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار سیٹھ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ،چیف جسٹس فیڈرل شریعت ہائیکورٹ ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان سمیت تمام صوبوں کے سینئر ترین ججز نے شرکت کی ۔اجلاس میں عدالتی اصلاحات کیلئے بڑے فیصلے کیے گئے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پاکستان بھر کی تمام خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز میں کیس فلو مینجمنٹ سسٹم متعارف کروائے جائیں،کمیٹی کے اجلاس میں قومی عدالتی آٹومیشن یونٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن یونٹ مقدمات کی مانیٹرنگ کیلئے تمام صوبوں کیلئے سنٹرلائز ڈیش بورڈ تیار کرے گا،قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں عدالتوں میں ججز کی خالی اسامیاں 6 ماہ میں پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اشتہار دینے کے باوجود اسامیاں پر نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ اشتہار جاری کیا جائے گا،تمام ہائیکورٹس مستقبل میں خالی ہونے والی ججز کی اسامیوں سے متعلق کیلنڈرز مرتب کریں گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں