نیب راولپنڈی نے احسن اقبال پربڑی پابندی عائد کر دی

راولپنڈی (پی این آئی) نیب راولپنڈی نے لیگی رہنما احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کر کے بیرون ملک سفر پرپابندی لگادی۔ نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال کو جمعہ کو قومی احتساب بیورو کے دفترمیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی،احسن اقبال نے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا بیان حلفی بھی دے دیا ہے ۔ ادھر نیب نے

وضاحت کی کہ لیگی رہنماؤں شاہدخاقان اوراحسن اقبال سے کوئی سوال نہ کرنے کی خبرمن گھڑت ہے ،دونوں سے سے نہ صرف سوالات کیے گئے بلکہ بیانات بھی قلمبندکیے گئے ، دیگرملزمان کے بیانات قلمبند کر کے احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکردیا،احسن اقبال کے خلاف انکوائری جاری ہے ، ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی جائے گی۔نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری میں لیگی رہنما جاوید لطیف کے خاندان کے افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا، اس سلسلے میں جاوید لطیف کی والدہ کو ان کے نام اثاثہ جات کی تفصیلات کے ساتھ نیب آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیاگیا۔ادھر نیب نے لیگی ایم این اے چوہدری برجیس طاہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی باقاعدہ انکوائری کی منظوری دے دی ہے ، برجیس طاہر کو جلد نیب لاہورمیں طلب کیا جائے گا جبکہ ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کیلئے مختلف مالیاتی اداروں کو مراسلے بھی لکھے جائیں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال کو جمعہ کو قومی احتساب بیورو کے دفترمیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی،احسن اقبال نے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا بیان حلفی بھی دے دیا ہے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close