اسلام آباد(پی این آئی) افغانستان میں امن کے قیام کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کو نوبل پرائز دینے کا مطالبہ، یہ مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان کی وجہ سے اب افغانستان میں انیس سالا جنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے، اس کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے اور
انھیں اس پر نوبل انعام دیا جائے۔اس حوالے اس ایک صارف کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ پی ایم عمران خان وہ تھے جنہوں نے دنیا کو کوئی فوجی حل نہیں بتایا لیکن پر امن بات چیت اور مذاکرات سے ان تمام خوفناک جنگوں کا خاتمہ ہوگا جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن آج وزیر اعظم عمران خان کے پچھلے سالوں کے موقف کی توثیق کردی گئی۔ایک صارف ملک عدیل کا کہنا تھا کہ اگر کوئی امن انعام کا مستحق ہے تو وہ ہمارے پیارے وزیر اعظم عمران خان ہیں کوئی اور نہیں۔ایک اور صارفہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امن کے لئے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 سال قبل ہی کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے جنگ حل نہیں ہے۔ 18 سال قبل کی گئی عمران خان کی پیشن گوئی درست ثابت ہوگئی ہے۔ عمران خان نے 9/11 کے حملے کے بعد سے ہی کہنا شروع کردیا تھا کہ امریکا کا افغانستان میں فوج بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ امریکا ایک دن اس کا نقصان اٹھائے گا، فریقین کو بالآخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا عمران خان نے متعدد بار امریکی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا افغان جنگ میں اربوں روپے لگا چکا ہے، لیکن کوئی مجھے یہ بتائے کہ اس جنگ کا کیا فائدہ ہوا ہے؟ بلکہ اس جنگ کا نقصان ہی ہوا ہے۔حال ہی میں عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کا اعلان کرتے ہیں تو یہ ان کی تاریخی غلطی ہوگی، عمران خان نے ٹرمپ کو مشورہ دیا تھا کہ افغان طالبان کے ساتھ ایک میز پر بیٹھ کر امن معاہدہ کیا جائے۔س حوالے سے وزیراعظم عمران خان پر طالبان خان کا بھی لیبل لگایا گیا کہ وہ طالبان کی حمایت کرتے ہیں لیکن 18 سال بعد وہی ہوا جس کی عمران خان نے پیشن گوئی کی تھی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں