احسن اقبال نےزبردست اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام نوازشریف کو جھولیاں بھر کے ووٹ دیں گے ، ذاتی رائہے کہ حکومت کو آئندہ بجٹ بنانے کا موقع دیا جائے ، خدشہ ہے کہ پاکستان پر سٹرایٹجک پروگرام کمپرومائز کرنے کا دباؤ ڈالا

جائے گا ۔احسن اقبال کا کہناتھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں کلین کیوں نہیں بنتے ؟۔ان کا کہناتھا کہ واحد راستہ نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے دس سال کے روڈ میپ پر اتفاق کرنا ہے ، پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھیں گے ،اپوزیشن کو ذمہ دارہونا چاہیے ، اس لیے بلاول کے بیان کا جواب نہیں دیا ۔ان کا کہناتھا کہ ملک کو حکمرانی کا کرونا وائرس کھا رہاہے ، حکمرانی کے کرونا وائرس کا واحد علاج فوری شفاف الیکشن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے ، نوازشریف نے واپسی کا کہہ دیا تو حکومت کے ہاتھ پیر پھول جائیں گے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close