اسلام آباد(پی این آئی) افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ بیس سال کے بعد افغانستان پر امریکہ کے قبضے کو پرامن طریقے سے ختم کرانے میں کامیاب ہوگئے، ہماری کامیابی یہ ہے کہ ہمارے ملک سے غیرملکی قبضہ ختم ہوجائیگا، امریکا بات چیت کے ذریعے مان گیاکہ افغانستان سے نکل جائیگا، بین
الافغان بات چیت کے ذریعے مستقبل کی حکومت پربات کرینگے،دونوں نے اس پر اتفاق کیا ہے،اگر افغان قیادت سیاسی اختلاف ختم نہیں کرتی تو انٹرا فغان ڈائیلاگ میں تعطل آسکتا ہے، پاکستان نے مسئلہ افغانستان کے پر امن حل میں اہم کردار ادا کیا ہے،کسی کو افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ بیس سال کے بعد افغانستان پر امریکہ کے قبضے کو پرامن طریقے سے ختم کرانے میں کامیاب ہوگئے، ہماری کامیابی یہ ہے کہ ہمارے ملک سے غیرملکی قبضہ ختم ہوجائیگا، امریکا بات چیت کے ذریعے مان گیاکہ وہ افغانستان سے نکل جائیگا،فغانستان کےلئے فخرکی بات ہے کہ 20 سال بعد مسئلے کا پرامن حل ہو رہا ہے، بین الافغان بات چیت کے ذریعے مستقبل کی حکومت پربات کرینگے، یہ پرامن حل ہےاور دونوں فریقوں نے اس پر اتفاق کیا ہے،معاہدے پر دستخط کے بعد اُسی کے مطابق آگے چلیں گے، انٹرا افغان مذاکرات بھی کئے جائیں گے تاکہ افغانستان کے اندر دائمی امن آسکے۔سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ہے، پاکستان کے ساتھ مذہبی ثقافتی رشتہ ہے، چالیس لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں گزشتہ چالیس سال سے رہ رہے تھے، اس وقت بھی بیس لاکھ سے زائد افغانی موجود ہیں، سویت دور میں پاکستان نے افغانستان کا ساتھ دیا،اب بھی پاکستان نےمسئلہ افغانستان کے پرامن حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان سمیت تمام ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھنا چاہتے ہیں اور یہ سب کے مفاد میں ہیں، کسی کو افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،یہ ہمارے معاہدے کا بھی حصہ معاہدے میں کسی کا نام نہیں بلکہ یہ ہے کہ افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو، امریکا کیلئے بھی اطمینان ہے کہ مستقبل میں افغان سرزمین ان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں