پاکستان ہندو کونسل نےبھارت کی مسلمان کےخلاف انسانیت سوزمظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نریندر مودی کو دور حاضر کا ہٹلر قرار دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ہندو کونسل نےبھارت کی مسلمان اور دیگر اقلیتوں کےخلاف انسانیت سوزمظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نریندر مودی کو دور حاضر کا ہٹلر قرار دے دیا ہے،عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم کا نوٹس لے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کونسل

کے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار، صدر گوپال خامانی، سیکریٹری جنرل پرشوتم رامانی، جوائینٹ سیکریٹری پمن لال راٹھی، فنانس سیکریٹری بھارت کمار منگلانی، ایڈوائزر راجا اسرمل منگلانی سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی ہندو کمیونٹی کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بھارت کے مختلف علاقوں بالخصوص دہلی میں ریاستی سرپرستی میں جاری مسلم کش فسادات پر سخت غم و غصّے کا اظہار کیا گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل مختلف ویڈیو کلپس پر بھی تبصرہ کیا گیا، ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ مقامی اور عالمی میڈیا پر نشر کردہ ویڈیو کلپس دل دہلا دینے والے ہیں اور وہ بھارتی مسلمانوں کی بے بسی پر بہت دکھی ہیں۔انہوں نے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سرکاری سرپرستی میں انسانیت کا قتل عام کیا جارہا ہے،ہٹلر کے نقش قدم پر مودی سرکار نے اپنی نہتی اقلیتی آبادی پر ظلم کے پہاڑ توڑے دیے ہیں،اس حوالے سے انسانیت کا درد رکھنے والے ہر شخص کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس میں بلوائیوں کی جانب سے جے شری رام کا نعرہ لگانے کی بھی مذمت کی گئی اورڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے اور دوسرے مذاہب کا احترام یقینی بنانے کی تلقین کرتا ہے، انہوں نے بھارت میں جے شری رام کا نعرہ لگانے والے بلوائیوں کو چیلنج کیا کہ وہ رامائن کا مطالعہ کریں اور بتایا جائے کہ ہندو دھرم میں کہاں لکھا ہے کہ معصوم انسانوں کے خلاف ایسا ہولناک ظلم کیا جائے؟ اقلیت ہر ملک میں موجود ہے، اس حوالے سے کچھ اختلافات کا ہونا فطری عمل ہے لیکن یہ ریاست کا فرض ہے کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، افسوس کا مقام ہے کہ نریندر مودی نے ماضی میں بطوروزیراعلیٰ گجرات میں مسلمان اقلیتوں کاخون بہایا اور اب وزیراعظم بننےکےبعد دہلی سمیت پورے بھارت کو خون سے لہو لہان کردیا ہے،آج بھارتی مظلوم مسلمانوں کی حمایت نہ کرنے والے بھی ظالم ہیں۔انہوں نے مودی سرکار کو خبردار کیا کہ شدت پسندوں نے بھارت کی سلامتی داؤ پر لگا دی ہے جسکی ذمہ داری بھارتی سرکار اور ریاستی اداروں پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس میں ایک بار پھر واضح الفاظ میں بھارتی شہریت ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہار کیا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ضرور اس متنازع بل کو منسوخ کرکے بھارتی سیکولر آئین کو اصل شکل میں بحال کرے گی بصورت دیگر بھارت مزید بٹواروں کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close