حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں توقعات کے برعکس معمولی کمی کی منظوری دے دی، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 7 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے یکم مارچ سے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری تیار کر کے منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کی سمری تیار کی تھی۔اب وزارت خزانہ نے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 7 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 111 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 77 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے فی لیٹر ہوگی۔وزارت خزانہ کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔ یہاں واضح رہے کہ اس سے قبل امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے، تاہم امیدوں کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ دیگر مصنوعات کی قیمت میں 7 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اگر مزید کمی ہوئی، تو اسے مدنظر رکھ کر اپریل کے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی جائے گی۔جبکہ معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کی صورت میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے بڑا ریلیف ثابت ہو سکتی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں