اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹ قیمت میں 27 روپے کمی تک کی ہدایت کر دی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پرفارمنس ڈلیوری یونٹ کی تجویز پر فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کی کمی ہوگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
برقرار رہا تو اگلے ماہ قیمتیں مزید کم کر دی جائیں گی ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری مہنگائی کی موجودہ لہر کی کمر توڑنے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا مکمل ریلیف عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پرفارمنس ڈلیوری یونٹ نے عمران خان کو تجویز دی تھی کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 27 روپے کی کمی کر کے اسے 90 روپے کی سطح لے جایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال مارچ کے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے تک کی کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔ بعد ازاں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اگر مزید کمی ہوئی، تو اسے مدنظر رکھ کر اپریل کے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی جائے گی۔یہاں یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے یکم مارچ سے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری تیار کر کے منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کی سمری تیار کی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کی صورت میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے بڑا ریلیف ہوگا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں