شیخ رشید نے وزارت چھوڑنے کی تاریخ بتا دی

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرد یا ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 مئی کو ایم ایل ون کے حوالے سے قوم کو خوشخبری دیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون پشاور سے کراچی تک سارے ریلوے کراسنگ ختم کر دے گا جس کے بعد وزارت چھوڑ

دوں گا، 30جون سے پہلے مزید پانچ فریٹ ٹرینیں چلا دیںگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت پشاور سے کراچی کے درمیان تقریباً3ہزار ان مینڈکراسنگ ہیں ،میری تمام صوبائی حکومتوں سے درخواست ہے کہ وہ پھاٹک بنانے کیلئے مطلوبہ رقم فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ 9مارچ سے دو ماہ کیلئے اے سی بزنس اور اے سٹینڈرڈ کے کرائے میں 10فیصد رعایت دے رہے ہیں اور بیک وقت دو طرفہ ٹکٹ کی بکنگ کرانے پر یہ رعایت 25فیصد ہو گی ۔10مئی کو ایم ایل ون کا فیصلہ ہونے جارہا ہے اور اس پر دستخط ہوں گے ، اس سے تمام ٹریک کے اطراف میں فینسنگ ہو جائے گی اور کراسنگ ختم ہو جائے گی ۔ اطراف کی آبادیوں کیلئے اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنیں گے جبکہ ٹرین کی رفتار 160کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی ۔ ایم ایل ون منصوبے کے بعد وزارت چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ کے بعد چشتیاں، وزیر آباد، کندیاںاور جیا بگا میں افتتاح کرنے جارہے ہیں ، تیس جون سے پہلے 5ٹرینیں چل جائیں گی اور ہمیں اس سے خاطر خواہ آمدن ہو گی ۔ اس وقت بھی ہم اپنے ہدف سے زائد آمدن حاصل کر چکے ہیں اور ہم پانچ سالوں میں ریلوے کا خسارہ ختم کر کے اسے منافع میں تبدیل کر دیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close