اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی جس میں اہم قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘اس موقع پر عمران خان نے ڈاکٹرفروغ نسیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ محنت کررہے ہیں‘ آپ کیساتھ کھڑا ہوں‘پوری کابینہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے‘بطوروزیرقانون
آپ حکومت کی بہترین نمائندگی کررہے ہیں۔دریں اثناءوزیرِ اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی کامیابی پراطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران عوام کو منی بجٹ سے محفوظ رکھنا حکومت کی اہم کامیابی ہے اور فنڈ کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ان کی سمت پر اعتماد کا مظہر ہے‘عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مزیدفیصلے کریں گے ‘ وزیرِ اعظم نے وزیرِ توانائی کو ہدایت کی کہ بڑے بجلی چوروں کو پکڑنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کارٹیلز اور ناجائز منافع خوری کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف ایکشن پر بھی بھرپور توجہ دی جائے تاکہ عوام کو چوری ، سسٹم کی کوتاہیوں اور استحصال سے بچایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جائزہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمعہ کوعمران خان کی زیر صدارت کم آمدنی والے اور کمزور طبقوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مختلف شعبوں میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے اثرات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مختلف شعبوں میں حکومت کی جانب سے سبسڈی اور مالی سپورٹ کی فراہمی کا مقصد کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں