عمران خان اِلیکٹڈ وزیراعظم جبکہ ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھے

لاہور(پی این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈوزیراعظم تھا،سندھ والے تاریخ پڑھیں ،ذوالفقار علی بھٹو جنرل ایوب کو ڈیڈی کہتے تھے ۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے اور مریم نواز ملک سے نہیں

جائیں گی ، مریم چلی گئیں توپوراٹبر ہی باہر چلا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے علاج پر پنجاب حکومت سیاست نہیں کررہی۔انہوںنے کہا کہ بھارت میں مسجدوں کو آگ لگائی جارہی ہے،ٹرمپ نے بھارت میں پاکستان کی تعریف کی ،مودی ہٹلر اورمسولینی کا کردار ادا کررہا ہے،ٹرمپ کی پاکستان کی تعریف عمران خان کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے ،یواین بھارت میں مسلمانوں پرظلم کانوٹس لے ،امریکا طالبان معاہدہ وزارت خارجہ کی کامیابی ہے ۔وزیر ریلوے نے کہاکہ روہڑی میں افسوسناک واقعہ ہوا،روہڑی واقعے میں اموات پر افسوس ہے ،ان کاکہناتھا کہ صوبائی حکومتوں نے پھاٹک بنانے ہوتے ہیں ،10 مئی کو ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے ،مئی سے کراچی تا پشاور تمام ریلوے پھاٹک ختم کردیئے جائیں گے ،ریلوے کراسنگ ختم ہونے سے ٹرین کی سپیڈ160 ہو جائے گی ۔شیخ رشید نے مزید کہاکہ 9 ماہ سے دو ماہ کیلئے اے سی بزنس،اے سی سٹینڈرڈ کرایہ 10 فیصد کم ہوگا،5 سال میں ریلوے کو خسارہ سے نکال کر منافع بخش بنا دیں گے ،چینی 75 فیصدٹرینوں کو رینوویٹ کرنے جا رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close