سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان کو ذہین ترین اور چالاک قرار دیدیا، ساتھ ہی کیا سنگین الزام بھی عائد کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ذہین اور چالاک لوگوں میں سے ایک ہیں۔ نجی چینل کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کے نعرے پر پوری قوم کو بیو قوف بنا دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ نعرہ ہر حکمران نے a

لگایا ہے۔پرویز مشرف نے احتساب کا نعرہ لگا یا ، تاہم ان کی حکومت میں سب سے زیاد ہ کرپٹ افراد کی سرپرستی کی گئی ۔ضیاء الحق نے پاکستان میں اسلام کا نعرہ لگایا ۔ سابق صدر ضیا ء الحق اسلام لانے میں کامیاب ہوئے ؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ذہین اور چالاک لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے ایک نعرے سے پورے قوم کو بیوقوف بنایا۔ واضح رہے ماضی میں بھی تجزیہ کار سلیم صافی نہ صرف حکومت بلکہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔اس سے قبل نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ میں کسی خان سے نہیں ڈرتا کیونکہ اس کی ماں دعا کے لئے زندہ نہیں مگر میری زندہ ہے۔ تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والے تجزیہ کار و کالم نگار سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی خان سے نہیں ڈرتا ، دعا کے لئے میری ماں زندہ ہے تاہم خان کی ماں زندہ نہیں۔اس سے قبل بھی ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں ممتاز صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کے بارے میں پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کے بیان پر تلخی بھی پیدا ہو گئی تھی ۔ پروگرام کے اینکر منصور علی خان اور شوکت بسرا کے درمیان تکرار ہوئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close