نواز شریف کو ریلیف دلوانے میں عمران خان کے ساتھیوں کا ہی کردار نکلا، سینئر صحافی نے حیران کن دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی) نوازشریف کا ریلیف دینے میں عمران خان کے ساتھیوں کا اہم کردار ہے۔تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ اب پنجاب حکومت ان رپورٹس کو خود غلط کہہ رہی ہے جس کی بنیاد انہوں نے نوازشریف کو علاج کے لئے جانے کی اجاز ت دی تھی۔تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو شاید پتہ

نہیں ہے کہ پنجاب میں بھی ان کی ہی حکومت ہے اور قیادت بھی انہی کی موجود ہے۔ان کی پارٹی قیادت نے ہی فیصلہ کیا تھا کہ نوازشریف کو ریلیف دیا جائے تا کہ وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک جا سکیں۔ اب حکومت کو ان کی پیش کردہ رپورٹس کا خیال آگیا ہے کہ وہ جعلی تھیں جب کہ حکومتی ارکان نے خود ریلیف دینے کا فیصلہ کیاتھا۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس کمیٹی نے نوازشریف کو جانے کی اجازت دی تھی اس کی سربراہ پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد تھیں ۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوازشریف کو ریلیف دینے میں عمران خان کے ساتھیوں کا بہت اہم کردار ہے۔یادرہے کہ اس وقت پاکستان کے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم نوازشریف علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ دسمبر میں علاج کے لئے ضمانت پر لندن جانے والے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو ا ب پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا ہے اور نوازشریف کو فوری پاکستان واپسی کا کہا ہے لیکن ابھی تک پاکستان مسلم لیگ کے تاحیات لیڈر نوازشریف کی جانب سے واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ ان کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف بھی لندن میں موجود ہیں۔خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ وطن واپسی کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کی واپسی کی بھی اطلاعات سامنے نہیں آئیں جبکہ پنجا ب حکومت نے ان کی ضمانت کی درخواست میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔ اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ اب پنجاب حکومت ان رپورٹس کو خود غلط کہہ رہی ہے جس کی بنیاد انہوں نے نوازشریف کو علاج کے لئے جانے کی اجاز ت دی تھی۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوازشریف کو ریلیف دینے میں عمران خان کے ساتھیوں کا بہت اہم کردار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close