میری دعا ہے کہ خدا میری زندگی میں نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائے۔۔۔۔ بِستر مرگ پر پڑی خاتون نے خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(پی این آئی)خدا میری زندگی میں نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائے، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کسی عزیز کی تیمارداری کرنے پہنچے تھے۔ انکو ایک خاتون نے اپنی جانب بلایا اور کہا کہ میں

نواز شریف کیلئے پانچ وقت دعا کرتی ہوں، کہ وہ خیر خیریت سے پاکستان واپس آئیں۔مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوں میں اللہ کے پاس جانے والی ہوں پہلی بار نواز شریف نے منتخب ہونے سے چند روز قبل میں نے خواب دیکھا تھا جس میں نواز شریف کے سر پر گلابی رنگ کی شملہ رکھی جارہی تھی اور اس کے چند دن بعد وہ وزیراعظم بن گئے۔ انکا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ خدا میری زندگی میں نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز میری بیٹی ہے اس قوم کی بیٹی ہے۔میں پانچ وقت انکے لیے دعا کرتی ہوں خدا میری زنگی میں نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائے”ایاز صادق کارڈیالوجی سنٹر کسی کی تیمارداری کیلیے پہنچےتو وہاں ایک مریض خاتون نے انہیں آواز دےکر بلایا اور رو کر دعائیں دینےلگی وہاں موجود ڈاکٹرز کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔دوسری جانب معروف صحافی رانا عظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کو ضمانت دینے کے لیے پنجاب حکومت کے اندر دو آرا تھیں، کچھ لوگ توسیع کے حوالے سے موقف رکھتے تھے کہ حکومت خود کوئی فیصلہ کرنے کی بجائے عدالتی رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔ میڈیکل رپورٹس کو بنیاد بنا کر کہا جائے کہ عدالت خود اس معاملے کو دیکھے۔ایک حلقے نے کہا تھا کہ نواز شریف نہ تو بیمار نظر آ رہے ہیں نہ ہی کوئی ایسی ٹریٹمنٹ سامنے آ رہی ہے جس سے لگے کہ نواز شریف کو برطانیہ میں رہنا چاہئیے،اس ضمن میں کئی روز تک تکرار ہوئی لیکن فیصلہ نہ ہو سکا۔ جب نواز شریف کی خفیہ ملاقاتوں کی تفصیلات آنا شروع ہوئیں تو پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے اُنہیں ریلیف دینے کی بجائے سخت اقدام کرنے پر زور دیا۔انہوں نواز شریف کو سازش کرنے پر ٹف ٹائم دے کر فلاپ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب کہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی بیماری کو سیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اسی لیے انہوں نے ہدایت کر دی ہے کہ ان کی پاکستان واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔بتایا جا رہا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے ائیرایمبولینس کا انتظام کیا جائے گا، جبکہ ممکنہ طور پر ان کے ہمراہ غیر ملکی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ بھی پاکستان آ سکتا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تھا نواز شریف کی پاکستان واپسی کس تاریخ کو ہوگی۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت نے نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close