بھارت پاکستان کیخلاف محدود جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کرنے لگا، آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا

لاہور (پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ پاکستان کو انٹیلی جنس موصول ہوئی ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ محدود جنگ چھیڑ سکتا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد دہلی میں مسلمانوں پر جاری مظالم سے توجہ ہٹانہ چاہتا ہے۔ تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے گزشتہ روز کی نیوز بریفنگ میں

بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے۔سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بریفنگ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوئی۔ ملاقات میں تمام عوامل کو زیر بحث لایا گیا ۔ ملاقات میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر تمام انٹیلی جنس موجود ہے۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کی ملاقات میں بھارتی جنگی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی تاہم آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔صابر شاکر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے بھی واضح پیغام دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی روک تھام کے لئے تمام آپشن موجود ہیں تاہم فیصلہ موجودہ حکومت کو کرنا ہے کہ حملہ کرنا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کی سوچ سے بہت زیادہ جواب دے گے۔یاد رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سب کو 27 فروری کا دن مبارک ہو،27 فروری کا دن ہماری زندگی میں روشن باب ہے۔اپنے تمام شہدا کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عوام اور افواج پاکستان نے مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ گزشتہ سال 27 فروری کو جنگ دروازے پر دستک دے چکی تھی۔پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے جا الزام لگائے۔ پاکستان نے بھارت کو پلوامہ پر تحقیقات کی پیشکش کی۔پاکستان بھارت کے حملے کے لیے تیار تھا۔پاکستان نے دشمن کو اپنے حملے سے سرپرائز کر دیا۔ہم نے وطن کی سرحدوں کا دفاع اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔آج کے دن غازیوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں