اسلام آباد(پی این آئی) سینئرصحافی نعیمہ احمداردو ویب سائٹ پر لکھے گئے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھتی ہیں کہ ٹرمپ کے دورہ بھارت سے جہاں مودی کی چھپن انچ کی چھاتی مزید پھول گئی ہے وہیں عمران خان کی چھاتی کے زیرو بم میڈیا پر بھاری پڑ رہے ہیں۔ٹرمپ تو واپس چلے گئے لیکن بھارتی میڈیا اب تک سوگ میں
ہے اور پاکستانی میڈیا شہنائی بجا رہا ہے۔دونوں ملک ٹرمپ سے خوش ہیں کیونکہ انہوں نے اس نازک ترین دور میں دونوں رہنماؤں کا مان اور سمان رکھا۔مودی کے سامنے عمران خان کو دوست قرار دینا آسان نہیں تھا، مگر ٹرمپ نے یہ رسک لے لیا۔بعض دانشور اس کے پیچھے کسی پالیسی کا عندیہ دیتے ہیں جس کا ادراک صرف ان تین رہنماؤں کو ہے۔عالمی میڈیا سے وابستہ ایک تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ پسِ پردہ کچھ اور چل رہا ہے۔جس کے دو رس نتائج مرتب ہونے کا امکان ہے۔شاید بھارت اتنا متاثر نہ ہو البتہ پاکستان پھر کسی شکنجے میں پھنسنے والا ہے،۔امریکہ نے جہاں گذشتہ سال 5 اگست کے کشمیر کے بارے میں بھارتی فیصلے کی خاموشی سے تائید کی ہے وہیں آزاد کشمیر پر بھارتی پالیسی پر اعتراض بھی نہیں کیا۔اور یہ پالیسی نہ صرف اس خطے کی تاریخ بلکہ جغرافیہ بھی تبدیل کر سکتی ہے۔جس کو پاکستان اب تک غیر سنجیدہ بیان تک ہی سمجھ بیٹھا ہے،مودی نے اس پالیسی کا اعلان کیا ہے کہ وہ کوئی دوسر ایڈونچر ضرور کریں گے۔اگر کوئی ٹرمپ کی دہلی میں پریس کانفرنس میں کشمیر مسئلے کے حل کی جانب کوئی امید رکھتا تھا تو وہ احمقوں کی دنیا میں رہتا ہے۔پریس کانفرنس کا مقصد محض یہ پیغام دینا تگا کہ مودی مذہبی شخص ہے اور مذہبی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی سرزمین پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں ایک اچھا انسان قرار دے د یا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں