عمران خان کی حکومت خطرے سے باہر۔۔کونسا طاقتو ر مافیا راتوں رات حکومت گرانا چاہتاتھا؟ سینئر صحافی ہارون الرشید کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت اب خطرے سے باہر ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل ملز کو بے شمار مراعات دے دی ہیں، تجزیہ کا ر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پیچھلے دو ہفتوں میں مہنگائی کے خلاف جو جنگ لڑی ہے داد نہ دی جائے تو زیادتی ہوگی۔

اب تحریک انصاف کی حکومت خطرے سے باہر ہیں۔تاہم چند میڈیا گروپس چاہتے ہیں کہ رات و رات حکومت کو اُکھاڑ پھینکیں۔ یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے دوستی ہونے پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے میرے ساتھ دوستی نہیں نبھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ان سے دوسری ملاقات میں دوستی ہو گئی تھی جو کہ زیادہ دیر نہ چل سکی۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ جتنی دیر میری ان سے دوستی رہی ہے، میری اور ان کی ہمیشہ کسی نہ کسی موضوع پر بحث ہی ہوتی رہی ہے۔عمران خان کو سفر کا بہترین ساتھی قرار دیتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ سفر کرنے کا بہت مزا آتا ہے کیونکہ وہ سفر کے لئے ایک بہترین ساتھی ہیں۔ دوستی زیاد ہ دیر نہ رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اکثر مجھ سے پوچھا کرتے تھے کہ تم مجھے بے وقوف سمجھتے ہو۔تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ میں ان کا اکثر کہہ دیتا تھا کہ نہیں آپ بے وقوف نہیں ہیں کیونکہ آپ نے ورلڈ کپ جتوایا تھا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے گزشتہ روز عمران خان نے گراں فروشوں کے کیخلاف کارروائی کی ہدایت دی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے مافیا کو نہیں چھوڑ سکتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close