افغان جنگ ختم ، امریکا اور افغانستان کے درمیان معاہدہ کب اور کہاں ہو گا؟ تاریخی اعلان ہو گیا

دوحہ(پی این آئی)امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن کا معاہدہ آج ہوگا۔معاہدے میں پاکستان سمیت پچاس ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ معاہدے سے افغانستان میں دو دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔بی بی سی اردو کے مطابق اجلاس سے قبل قطرمیں افغان حکام اور طالبان کے درمیان کھچاو

دیکھنے کو ملا جبکہ دیگر شرکا اس معاہدے کے حوالے سے پرامید بھی دکھائی دیئے۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو افغان حکومت کا ایک وفد امریکی ہدایت پرقطرپہنچاہے اور اس وفد کے وہاں آنے کا مقصد طالبان قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کرنا ہے۔جمعہ کو جس ہوٹل میں افغان حکام موجود تھے وہاں جمعہ کی شام میں طالبان رہنماملا عبدالغنی برادر، انس حقانی اور ایک اور رہنما بھی پہنچ گئے تاہم واپسی پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت سے گریز کیا۔گزشتہ روز دوحہ کے بڑے ہوٹل میں افغان امن معاہدے کے حوالے سے سرگرمیاں عروج پر رہیں جہاںآج مقامی وقت کے مطابق دوپہر کوامریکہ اور طالبان کے رہنما امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close