عمران خان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا:شیخ رشید احمد

فیصل آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو مہنگائی اور غریب افراد کی مشکلات کا علم ہے لیکن جن حالات میں اقتدار ملا،مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا،نواز شریف واپس نہیں آسکتے،میڈیا ڈیل کہے یا ڈھیل؟ اس سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ عمران

خان کا مشن کچھ اور ہے،دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ جتنی مرضی تحریکوں کی دھمکیاں دے دی جائیں،عمران خان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،2020 ریلوے میں فریٹ اور لینڈ کا سال ہے،ایم ایل ون سے ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں دیں گے، حکومت عمران خان کی قیادت میں غریب متوسط طبقہ کی حالت سنوارنے کیلئے کوشاں ہے ،ایک سال کے عرصے میں مکمل ہونے والی فیصل آباد ڈرائی پورٹ کی کنویئر بیلٹ کی تکمیل سے ریلوے کوتین ماہ میں تقریبا ایک ارب روپے تک کا اضافی ریونیو حاصل ہو گافی الحال روز کوئلے کی ایک ٹرین چلے گی ہماری فیصل آباد ڈرائی پورٹ کے لیے چار سے پانچ عدد مال گاڑیاں روزانہ چلانے کی صلاحیت ہے مزید برآں عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز سمیت دیگر ذرائع سے بھر پور ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے حکومت پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں تمام اقدامات مکمل ہیں لہذا عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستانی ایک صحت مند اور توانا قوم ہیں اس لئے انہیں کور وناوائرس سے کوئی خوف نہیں جس کا ثبوت آج فیصل آباد میں ہزاروں لوگوں کو گھومتے پھرتے اور کام کرتے دیکھا ہے جن میں سے کسی ایک شخص نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا۔فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر کنوئیر بیلٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئےشیخ رشید نے کہا کہ جہاں پرانی ٹرینوں اور خستہ روٹس کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے وہیں نئی ٹرینیں بھی چلانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے جلد پاکستان ریلوے اپنی معیاری خدمات کی وجہ سے منافع حاصل کرنے لگے گا کنویئر بیلٹ کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچنے سے جس سے صنعتی، کاروباری، تاجربرادری کو سامان کی نقل و حمل میں مزید آسانی ہو گی انہوں نے کہاکہ بھارتی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے پورے ہندوستان کو کشمیر بنا کر رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ یو پی، سی پی، کانپور ہو یا دلی ہر طرف مقبوضہ کشمیر جیسی صورتحال ہے جہاں مسلمان راتوں کو جاگ کر اپنی جانوں کی حفاظت کر رہے ہیں لہذا اقوام عالم کو اب اپنی بند آنکھیں کھولنی چاہئیں اور امریکہ سمیت اقوام متحدہ و دیگر بین الاقوامی طاقتوں کو اپنا فوری مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ اگر لبرل ریاست کے دعویدار مودی نے بھارت کو ہندوریاست بنانے کا منصوبہ ترک نہ کیا تو دنیا بھر میں مسلم اور غیر مسلم کے درمیان فاصلے بڑھیں گے اور اختلافات کی خلیج وسیع ہو گی جس سے دنیا کاامن خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ جس طرح مساجد پر حملے کر کے مساجد اور وہاں موجود قرآنی نسخوں کو آگ لگا کر شہید کیا جا رہا ہے اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں بھارتیوں کیلئے نفرت بڑھ رہی ہے اور یہ اقدام کسی صورت پاکستان سمیت کسی مسلم ملک کیلئے قابل برداشت نہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close