سکھر(پی این آئی): کندھرا پھاٹک پر مسافر بس ٹرین کی زد میں آنے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔نجی نیوز کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد
زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ سکھر سے سرگودھا جارہی تھی، ہاٸی وے پر ٹریفک بلاک کی وجہ سے ڈرائیور نے لنک روڈ سے شارٹ کٹ لیتے ہوٸے مسافر کوچ ریلوے ٹریک پر چڑھا دی جہاں سرے سے پھاٹک موجود ہی نہیں تھا اور کوچ ٹرین کی زد میں آگٸی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آنے سے پاکستان ایکسپریس کے انجن کو شدید نقصان پہنچا اور ٹرین ٹریک پر ہی موجود ہے جس وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے اپ ڈاؤن ٹریک بند کردیا ہے اور تمام ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں