مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے عمران خان کا زبردست اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان شماریات بیورو نے منہگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ایک ہفتے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایل پی جی، پیاز، گھی اور فروٹ مہنگا ہوا، جبکہ چینی، مرغی، لہسن کی قیمتیں کم ہوئیں۔ ادارہ پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ کے

مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔جس کے تحت ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر1576روپے سے بڑھ کر1833روپے کا ہوگیا۔2 ہفتے میں پیاز فی کلو ساڑھے 13روپے منہگا ہوا۔ پیاز کی قیمت بڑھ کر69 روپے فی کلو ہوگئی۔ ایک ہفتے میں کیلا فی درجن 4 روپے، گھی فی کلو ڈھائی روپے منہگا ہوا۔ ایک ہفتے میں 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ان اشیاء میں چکن برائلرزندہ مرغی 9 روپے فی کلو سستی ہوئی۔لہسن 2 روپے اور چینی ایک روپے فی کلو سستی ہوئی۔حالیہ ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دریں اثناں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں معاشی اعشاریوں میں بہتری پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی کو میسر آئیں، ماضی کی حکومتوں کی بد انتظامی کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ عوام اور خصوصاً کم آمدنی والے ، تنخواہ دار اور کمزور طبقے کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ہفتہ وار ایس پی آئی میں بھی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے اور اس میں مزید کمی کی توقع ہے۔ ماضی کی حکومتوں کی بد انتظامی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ عوام اور خصوصاً کم آمدنی والے ، تنخواہ دار اور کمزور طبقے کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ معیشت کے استحکام اور معاشی اعشاریوں میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ رکھا جائے تاکہ کاروباری برادری کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close