عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت،وزیراعظم نے فل اینڈ فائنل وارننگ جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے اور ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔نجی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا

جس میں توانائی کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے چوری کی روک تھام سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند ہزار روپے بل دینے والے بجلی چوروں سے کروڑوں روپے ریکور کرلئے گئے ہیں اور اب بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور ہزاروں افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کا خمیازہ غریب عوام کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔ حکومت غریبوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے حکام کو مزید ہدایت کی کہ سیاسی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر غریب کا تحفظ کریں، سابقہ ادوار حکومت میں بجلی چوری کرنے والوں سے رعایت برتی گئی، بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالنے سے بجلی سستی ہونے کا موقع ملے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close