لاہور(پی این آئی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق کو مراسلہ لکھ دیاجس میں کہا گیا ہے کہ مجرم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔ نوازشریف سزا پوری کرنے کے لیے خود کو قانون کے حوالے کریں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی
حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نوازشریف پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وزرا اور افسران کی کمیٹی بنائی، اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے نوازشریف کے معاملے پر 3 اجلاس کیے، کمیٹی میں عطاتارڑ نے نوازشریف کی نمائندگی کی،ڈاکٹرعدنان کو بذریعہ اسکائپ شامل کیا گیا، کمیٹی اجلاس میں نوازشریف کے نمائندوں سے رپورٹس مانگی گئیں، دونوں نمائندوں نے مطلوبہ رپورٹس کے بجائے پرانی رپورٹس پر اکتفا کا کہا، وہ رپورٹ نہیں دی گئی جس سے ثابت ہو نوازشریف ہسپتال میں داخل ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں