اسلام آباد(پی این آئی )حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی…. وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 39وفاقی ڈویژنز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت کار افسر مقرر کیا جائے ۔انہوں نے13 وزارتوں کے 34 ذیلی اداروں میں خصوصی سیکشن اور ڈیسک قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔اس سلسلے میں وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت جاری کردی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق سہولت کار افسران گریڈ 19سے کم نہیں ہوں گے۔
وزارتیں سہولت کار افسران کی تعیناتی کو نوٹیفائی کریں۔ مخصوص سیکشن اور ڈیسک کے قیام کا بھی باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیاجائے ۔وفاقی ادارے سہولت کی فراہمی سے متعلق آگاہی کے لیے وزارت خارجہ، وزارت سمندر پار پاکستانی اور اطلاعات کو معلومات فراہم کریں۔وزیراعظم آفس کے مطابق اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو دفاتر میں درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے،تمام ڈویژنز 21 روز میں کاروائی مکمل کر کے رپورٹ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقدام سے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خدمات کی فراہمی اور دیگرامور سے متعلق آگاہی میں معاونت میسر ہوگی،وزارت خارجہ،اوورسیز پاکستانی اوراطلاعات و نشریات اپنے طور پر بھی سہولت کی آگاہی دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں