اسلام آباد (پی این آئی)حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ، سی کیٹیگری ممالک سے پاکستانی شہریت رکھنے والوں کوملک واپس آنے کی اجازت ہوگی، نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید سے قبل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کے لیے حکومت کی جانب سے اہم اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔اس ضمن میںسول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی کے ممالک کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کی سہولت کیلیے بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔سی اے اے نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی کیٹیگری ممالک سے صرف پاکستانی شہریت والوں کوآنے کی اجازت ہوگی لیکن پاکستانیوں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔سی اے اے حکام نے نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائیگا۔واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی کیٹیگری سی میں بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک شامل ہیں۔دوسری جانب این سی اوسی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط لازمی قرار دے دی ہے، عید تعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات کے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی، تمام سیاحتی مقامات پرجانے والوں کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایس اوپیز پر سخت عملدرآمد کیلئے 9 سے 18 جولائی تک نفاذ کیا جائے گا، مختلف علاقوں میں ہیٹ میپس کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ملتان ،اسلام آباد ، پشاور، گوجرانوالہ میں انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا۔خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا، ہوٹلوں میں سٹاف، ویٹرزکی موجودگی کا سخت نوٹس لیا گیا۔ مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار ویکسین کی خوراکیں ایک دن میں لگائی گئیں، اب تک 2 کروڑ لوگ ویکسی نیشن کروا چکے ہیں، کل این سی اوسی جامع رپورٹ شیئر کرے گی، کورونا کی موجودہ صورتحال کراچی ، خیبرپختونخواہ میں کیسز بڑھے ہیں، پنجاب میں صورتحال کنٹرول میں ہے، ضرورت ہے ایس اوپیز کے اوپر مزید غور کریں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں