پنجاب حکومت نے اپنا ٹی وی چینل لانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنا الگ ٹی وی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ثقافت کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبہ کے تمام اضلاع میں پاک ٹی ہائوس بنائے جائیں گے۔محکمہ اطلاعات و ثقافت کی ٹیم جذبے کے ساتھ پنجاب کی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے۔ ثقافت کے فروغ کے لئے جتنے فنڈز کی بھی ضرورت ہوئی دیں گے۔ تحصیل کی سطح تک ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔سردار عثمان بزدار نے جیتنے والے فنکاروں کو مبارکباد دی اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی،تقریب کے اختتام پر جیتنے والے فنکاروں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔وزیراعلیٰ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد پر صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور اور دیگر کی کارکردگی کو سراہا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 10 ہزار افراد نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں