اسلام آباد وزارت خارجہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالہ کیلئے “ایف ایم پورٹل”قائم کر دیا گیا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالہ کیلئے کیے گئے اقدامات کو اس ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے خود ملاحظہ اور اس پورٹل کے ذریعے اپنی تجاویز بھی ارسال کر سکیں گے۔اس پورٹل کو ابتدائی طور پر وزارتِ خارجہ اور 5 پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ جن میں جدہ، دوبئی، بارسلونا،لندن اور نیویارک میں قائم پاکستانی سفارتخانے شامل ہیں۔ وزارتِ خارجہ میں “ایف ایم پورٹل” کی تعارفی تقریب ہوئی۔ وزارتِ خارجہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے وژن ایف او کے تحت وزارتِ خارجہ میں بہت سے اقدامات اٹھائے گئے، ایف ایم پورٹل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس تعارفی تقریب میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔تقریب کے آغاز میں “ایف ایم پورٹل” کے خدوخال اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں