پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے اضافہ کرنے لگا، ایک اور ملک نے پاکستان سے آنیوالے مسافروں پر بڑی پابندی لگا دی

منامہ(پی این آئی) پاکستان اور بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے، جس کے بعد خلیجی ممالک کی جانب سے اہم پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔بحرین کی فضائی کمپنی گلف ایئر نے کہا ہے کہ پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کے تمام مسافروں کے پاس QRر کوڈ کے ساتھ پی سی آر کے نیگٹیو سرٹیفیکیٹ کی کاپی ہونا لازمی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلف ایئر نے ٹوئٹر پر جاری کردہ مختصر پیغام میں لکھا کہ قطع نظر اس کے کہ آخری منزل کون سی ہے ، کورونا وائرس کا یہ ٹیسٹ 48 گھنٹوں کے لیے کار ا?مد ہونا چاہیے۔کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر یورپ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک نے سفری پابندیاں اٹھانے کے بعد کہا تھا کہ مسافر کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کریں گے۔بین الاقوامی ایئرلائنز نے یہ بھی کہا تھا کہ چیک ان کے وقت مسافروں کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔حال ہی میں کئی ممالک نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کیا ہے۔ ان میں عمان، کینیڈا، سعودی عرب، ہانگ کانگ اور برطانیہ شامل ہے۔عمان نے پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش سے مسافر پروازوں پر 26 اپریل سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ کینیڈا نے پاکستان کے ساتھ 30 دن تک پروازیں معطل کی ہیں۔پاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں اب معطل ہیں۔ برطانیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کو روکنے کے لیے پاکستان کو فضائی سفر کی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا تھا۔واضح رہے کہیو اے ای کی جانب سے دس روزہ پابندی کے اعلان کے بعد اب کویت نے بھی فوری طور پر بھارتی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق کویت نے بھارت سے پروازوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔فلائٹ آپریشنز پر یہ پابندی غیر معینہ مُدت کے لیے لگائی گئی ہے۔ اس اچانک پابندی کے فیصلے سے ہزاروں بھارتی شہریوں کی کویت واپسی کا سلسلہ رُک گیا ہے جو پہلے ہی بھارت میں کیسز بڑھنے پر خوف و ہراس کا شکار تھے۔ یہ کویتی ویزہ ہولڈرز بھارتی شہری فوری طور پر کویت جا کر اپنی جان محفوظ بنانا چاہتے تھے، تاہم اب ان کے لیے بھی مشکل بن گئی ہے۔ کویت کی جانب سے بھارتی پروازوں پر پابندی کا اطلاق آج 24 اپریل سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close