کینیڈا نےبھارت اور پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (آئی این پی ) کورونا کی صورتحال کے باعث کینیڈا نے بھارت اور پاکستان سے آنے والی پروازوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی۔کینیڈین حکام کے مطابق پاکستان بھارت کے مسافروں میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ رہی تھی، دونوں ممالک کے مسافروں میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پاکستان اور بھارت سے آنے والی فلائٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔۔۔۔۔

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بری خبر آگئی، ایک اور خلیجی ملک نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

مسقط (پی این آئی) عمان نے پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش کے لیے فضائی سفر پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمان جانے والے پاکستانیوں کے لئے بہت بری خبر آئی ہے۔خلیجی ریاست نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے لیے فضائی سفری پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فضائی پابندی کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا۔سلطنت عمان کی جانب سے یہ پابندی کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث لگائی گئی ہے۔اس سے قبل عمان نے بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اپنے شہریوں کو بھارت کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا تھا۔ عمان نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع عمانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کوئی بہت ضروری کام نہ ہو تو عمانی شہری بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں۔یہ فیصلہ بھارت میں کرونا وائرس کی بے قابو صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جہاں روزانہ 2 لاکھ کووڈ 19 کے نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز کی بری صورتحال ہے۔ بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ایک روز میں پہلی بار تین لاکھ کے قریب افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ مزید 2020 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں ایک روز میں مزید 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے۔ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بیاسی ہزار سے تجاوز کر گئی۔ہسپتالوں میں مریضوں کی وجہ سے جگہ کم پڑ گئی ہے۔ واراناسی شہر کے شمشان گھاٹ پر مہلک وائرس سے مرنے والوں کو بڑی تعداد میں آخری رسومات کے لیے لایا گیا۔ بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کے سبب برطانوی وزیراعظم نے اپنا حالیہ دورہ منسوخ کر دیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close