پاکستانیوں کے ویزوں کے لیے سعودی اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے بات کی ہے، عمران خان کی یقین دہانی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی یقین رکھیں کہ ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ویزوں کے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے بات کر چکا ہوں اور دوبارہ بھی کروں گا۔ براہ راست ٹیلی فون کالز کے دوران ایبٹ آباد سے پوچھے گئے ایک شہری کے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ

کورونا سے پوری دنیا میں مشکلات آئی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے سفری پابندیاں لگیں اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں نے پابندیاں لگائیں کیونکہ وہاں بھی صورت حال خراب ہوئی…………………..۔۔۔۔برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، قومی ائیرلائن نے مشکل وقت میں بڑا اعلان کر دیااسلام آباد (پی این آئی) برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا اضافی پروازیں چلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سفری پابندیوں کے اطلاق سے قبل پی آئی اے حکام کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن 6اور 7 اپریل کو اسلام آباد مانچسٹر کے درمیان 4 اضافی دو طرفہ پروازیں چلائے گی۔ان اضافی پروازوں کے ذریعے برطانیہ سے 1400 پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوگی۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا۔ برطانیہ نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلا دیش اور فلپائن کو بھی شامل کیا ۔رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والوں پر پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے ہو گا۔پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 9 اپریل یعنی جمعے کی صبح 4 بجے سے ان اقدامات کا اطلاق ہوگا۔برطانوی حکومت نے اس وقت لگ بھگ 40 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے جن پر سفری پابندی عائد کی گئی ۔

دوسری جانب اس پابندی کے اعلان کے فوری بعد پاکستان سے برطانیہ کیلئے پروازوں کے کرائے بڑھا دئیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان جانے والے قرنطینہ سے بچنے کے لیے جمعہ سے قبل واپس آنا چاہتے ہیں، لیکن پاکستان سے برطانیہ آنے والی براہ راست پروازوں کا کرایہ 2200 سے 2400 پا ئو نڈ تک پہنچ گیا ہے۔استنبول سے آنے والی پروازوں کے یکطرفہ ٹکٹ بھی 1700 پاونڈ میں فروخت ہونے لگے ہیں۔پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان ہفتہ وار تقریباً 22 پروازیں چلتی ہیں، ہر ہفتہ 6 سے 7 ہزار مسافر، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفر کرتے ہیں۔اندازے کے مطابق 40 ہزار سے زائد برٹش پاکستانی، اس وقت پاکستان میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close