اسلام آباد (این این آئی)برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈ لائن قریب آنے پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر رش غیرمعمولی طور پر بڑھ گیا،ناقص پلاننگ کے باعث پی آئی اے کی 8 پروازیں بیک وقت روانہ ہورہی ہیں، 8 بین الاقوامی پروازوں پر تقریباً 3 ہزار افراد روانہ ہوں گے۔پی آئی اے اور ایئرپورٹ کے ناکافی عملے کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے، ممکنہ رش کا علم ہونے کے باوجود اضافی اسٹاف طلب نہیں کیا گیا۔مسافروں کی جانب
سے پی آئی اے اسٹاف کی طرف من پسند افراد کو بورڈنگ پاسزجاری کرنے کی شکایات سامنے آئی ہے۔۔۔۔۔
پاکستانیوں کی برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈ لائن بھی جار ی کر دی، برطانیہ جانیوالوں کی لائینیں لگ گئیں
اسلام آباد (پی این آئی)برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد پاکستانیوں کی برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈ لائن بھی جار ی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کو برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈلائن جاری، برطانیہ واپس جانے کے خواہشنمد سینکڑوں پاکستانی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانیوں کی برطانیہ واپسی کے لیے ڈیڈ لائن جاری کیے جانے کے بعد سینکڑوں پاکستانی اسلام آبادا ئیرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ائیرپورٹ پر پہنچنے والے افراد نے شکایت کی ہے کہ یہاں ٹکٹیں بلیک پر بک رہی ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے آخری فلائٹس کی ٹکٹیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔ پی آئی اے حکام نے برطانیہ واپس جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بلیک میں ٹکٹیں نہ خریدنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آخری فلائٹس کی ٹکٹیں بُک ہو چکی ہیں ، لہٰذا ائیرپورٹ کے باہر اور اندر اکٹھے ہونے والے افراد واپس چلے جائیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا تھا، جس کے بعد برطانیہ کے اس اقدام کو پاکستانی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دیا جا رہا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جبکہ دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے سوال کیا کہ برطانیہ میں کورونا کی صورتحال پاکستان سے زیادہ خراب ہے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنا غلط ہے۔ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد پاکستانیوں کی برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈ لائن بھی جار کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کو برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈلائن جاری، برطانیہ واپس جانے کے خواہشنمد سینکڑوں پاکستانی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں