جسے اللہ توفیق دے، برطانیہ میں دو ارب پتی مسلمان بھائی عظیم الشان مسجد تعمیر کریں گے

لندن (خادم حسین شاہین)برطانیہ میں دو ارب پتی مسلمان بھائی عظیم الشان مسجد تعمیر کریں گے۔عظیم الشان مسجد بنانے کے حوالے سے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔عرب میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ مسجد 50 لاکھ پاؤنڈز کی لاگت سے بلیک برن کے علاقے میں بنائی جائے گی۔

تاہم اٹھائے جانے والے 21 اعتراضات کو حل کرنے کی عیسٰی فاؤنڈیشن کی یقین دہانی کے بعد لوکل کونسل نے منصوبے کی منظوری دے دی۔یہ بات طے کر دی گئی ہے کہ مقامی قوانین کے پابندی کرتے ہوئے مسجد میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی عام مسجد نہیں ہو گی بلکہ یہ ایک عظیم الشان عمارت ہوگی۔اس کے اسلامی طرز تعمیر سے بلیک برن کی جدید شکل جھلکے گی اور اس سے ظاہر ہو گا کہ بلیک برن ایک خوبصورت شہر ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ مل کر رہتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں